پاکستان کا چين کے ساتھ ملکر افغانستان کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کرنے کا اعلان

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کی صورت میں چین اور پاکستان مل کر افغانستان کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کی صورت میں چین اور پاکستان مل کر افغانستان کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے، ہماری پہلی ترجیح " افغانستان " کا امن ہے، افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے ہماری اور تاجیکستان کی سوچ میں مماثلت ہے، افغانستان کی صورتحال پر غورکیلئے آج پاکستان، چین اور افغانستان کے مابین " سہ فریقی  اجلاس"  ہو گا، چین کے پاس ٹیکنالوجی اور ہمارے پاس افرادی قوت ہے، قیام امن کی صورت میں چین اور پاکستان مل کر افغانستان کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

News Code 1906773

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 16 =