جنوبی وزیرستان میں پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے میں ایک فوجی ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک جوان ہلاک ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے  قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک جوان ہلاک ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں ہونے والے دھماکے میں 26 سالہ لانس نائیک وقاص احمد ہلاک ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

News Code 1906772

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =