مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکراتکار اور نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ویانا میں ایران اور گروپ 1+4 کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آخری دور ہوسکتا ہے۔
سید عباس عراقچي نے ویانا میں پانچویں مشترکہ اجلاس کے اختتام پر کہا کہ مذاکرات میں شریک وفود اپنے اعلی حکام کے ساتھ صلاح و مشورے کے لئےاپنے اپنے ممالک میں واپس جائیں گے۔ ان کی ویانا واپسی پرمذاکرات کا اگلا دور شروع ہوجائے گا اور ممکنہ طور پر مذاکرات کا اگلا دور آخری دور ہوسکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ویانا میں مذاکرات کا پانچواں دور کامیاب رہا ہے ۔ اجلاس میں شریک وفود نے مذاکرات میں پیشرفت پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور مذاکرات کو جاری رکھنے کے عزم کا اعلان کیا۔ ذرائع کے مطابق ماہرین کی سطح پر مذاکرات کا سلسلہ جاری رہےگا جبکہ وفود کے سربراہان اپنے ممالک میں صلاح و مشورے کے لئۓ واپس جائیں گے اور مذاکرات کا اگلا دور آئندہ چند دنوں میں شروع ہوجائےگا۔
آپ کا تبصرہ