آزاد کشمیر میں آٹھویں جماعت تک تمام طلبا کو اگلی جماعتوں میں ترقی دے دی گئی

پاکستان کے زیر انتظام آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی روک تھام اور تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث پہلی سے آٹھویں جماعت تک تمام طلبا و طالبات کو اگلی جماعتوں میں ترقی دے دی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی روک تھام اور تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث پہلی سے آٹھویں جماعت تک تمام طلبا و طالبات کو اگلی جماعتوں میں ترقی دے دی گئی۔ محکمہ سیکرٹریٹ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری تعلیم آزاد کشمیر نے طلبا کی ترقی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث سالانہ امتحانات کیلئے ناسازگار حالات کی بنا پر طلبہ کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔ محکمہ تعلیم نے ہدایت کی کہ کلاسز باقاعدہ شروع ہونے تک طلبا و طالبات اگلی جماعتوں کی کتب خرید کر اپنے طور پر تعلیمی سرگرمیاں شروع کریں۔

News Code 1906762

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =