یمن پر سعودی عرب کے جنگي طیاروں کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری

یمن پر سعودی عرب کے ظالمانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں یمن کے مختلف صوبوں پر 23 بار بمباری کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے ظالمانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں یمن کے مختلف علاقوں پر 23 بار بمباری کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق صوبہ مآرب میں سعودی جنگی طیاروں نے مدغل اور صرواح علاقوں پر 18 بار بمباری کی جبکہ صوبہ الجوف کے الحزم علاقہ پر 4 بار بمباری کی۔ صوبہ صعدہ پر بھی سعودی عرب نے طیاروں نے ایک بار بمباری کی۔ واضح رہے کہ گذشتہ 6 سال کے زائد عرصہ سے سعودی عرب نے یمن پر فوجی یلغکر کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے سعودی عرب کو اس ظالمانہ جنگ میں دس ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب اپنے شوم اہداف تک پہنچنے میں ناکام رہا ہے۔

News Code 1906758

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha