کانگو میں  دہشت گردوں کے حملوں میں کم از کم 55 افراد ہلاک

افریقی ملک کانگو کے مشرقی علاقے میں دہشت گردوں دو حملوں کے نتیجے میں کم از کم 55 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک کانگو کے مشرقی علاقے میں دہشت گردوں دو حملوں کے نتیجے میں کم از کم 55 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔  اطلاعات کے مطابق مقامی حکام نے الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز نامی شدت پسند گروپ پر ٹچابی گاؤں اور بے گھر افراد کے بوگا کے قریب واقع کیمپ پر حملوں کا الزام عائد کیا ہے۔ رات کے وقت کیے جانے والے حملوں میں گھروں کو آگ لگادی گئی اور لوگوں کو اغوا بھی کیا گیا۔ سکیورٹی حکام  کے مطابق علاقے میں اب بھی لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ اقوام متحدہ کے حکام کے مطابق  ایک ہی رات میں ہونے والے یہ حملے گزشتہ چار برس کی سب سے پرتشدد ترین کارروائی ہے۔

News Code 1906757

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 6 =