ایران اور تاجیکستان کے وزراء داخلہ کا باہمی تعاون کو فروغ دینے کا عزم

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ رحمانی فضلی اور تاجیکستان کے وزیر داخلہ نے ملاقات میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ رحمانی فضلی اور تاجیکستان کے وزیر داخلہ رمضان رحیم زادہ نے دارالحکومت تہران میں ملاقات میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایران اور تاجیکستان کے باہمی تعلقات  ثقافتی، تاریخی ، اعتقادی اور دوستانہ بنیادوں پر استوار ہیں اور دونوں ممالک کے حکام باہمی تعلقات کو اپنی ظرفیتوں کے مطابق توسیع دینے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔

اس ملاقات میں تاجیکستان کے وزير داخلہ رمضان رحیم زادہ نے بھی ایران کو دوست اور برادر اسلامی ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران خطے کا ایک اہم اسلامی ملک ہے اور تاجیکستان ایران کے ساتھ تمام سیاسی ، ثقافتی ، صنعتی اور اقتصادی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

News Code 1906751

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =