مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوزکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے کئی شہروں میں آندھی اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع اوکاڑہ میں طوفانِ بادو باراں کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ایک واقعہ میں مکان کی چھت گرنے سے چار خواتین اور چار بچوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ اوکاڑہ کے علاقے گوگیرہ محلہ طارق آباد میں پیش آیا۔، بکہ دیوار اور درخت گرنے کے واقعہ میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے کئی شہروں میں آندھی اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع اوکاڑہ میں طوفانِ بادو باراں کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
News Code 1906748
آپ کا تبصرہ