مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ایئر فورس کے ٹرانسپورٹ طیارے میں لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی بھارت کے دارالحکومت دہلی میں انڈین ایئر فورس کے ٹرانسپورٹ طیارے میں لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی۔
ذرائع کے مطابق ایئر فورس کے ٹرانسپورٹ طیارے میں دہلی کے اندرا گاندھی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی۔ بھارتی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے کا عملہ محفوظ ہے، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ