مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی مذاکراتکار اور نائب وزير خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات میں پیچيدگیوں کے باوجود اچھی پیشرفت ہوئی ہے لیکن ابھی بعض اہم معاملات پر مذاکرات جاری ہیں۔
ویانا مذاکرات میں ایرانی وفد کے سربراہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ ہم مذاکرات میں اہم نقطہ پر پہنچ گئے ہیں جہاں اختلافات زيادہ ہیں اور اختلافی موارد پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ عراقچی نے کہا کہ مذاکرات کا راستہ اب تک اچھا طے ہوا ہے، لیکن اس کے باوجود میں ابھی مذاکرات کے پایہ تکمیل تک پہنچنے کے سلسلے میں مطمئن نہیں ہوں ۔ انھوں نے کہا کہ ویانا میں دو طرفہ اور چند جانبہ کمیشنوں میں مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ روس و چین کے وفود کے ساتھ مشترکہ مذاکرات کئۓ ہیں اور تینوں ممالک کے درمیان تعاون کی فضا قائم ہے۔
آپ کا تبصرہ