بھارت میں ایک شخص نے کورونا اور بلیک فنگس کے خوف سے خود کشی کرلی

بھارتی ریاست ہریانہ میں میڈیکل اسٹور کے مالک نے کورونا اور بلیک فنگس کے خوف سے ٹرین کے آگے کود کر خود کشی کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست ہریانہ میں میڈیکل اسٹور کے مالک نے کورونا اور بلیک فنگس کے خوف سے ٹرین کے آگے کود کر خود کشی کرلی۔

اطلاعات کے مطابق سونی پت سے تعلق رکھنے والے 67 سالہ اوم سنگھ نے ٹرین کے آگے کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ اوم سنگھ کی جیب سے خود کشی کا نوٹ بھی ملا ہے جس میں اس نے لکھا کہ وہ کورونا اور بلیک فنگس سے خوفزدہ ہے اسی لیے اپنی جان لے رہا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا کے مریضوں میں بلیک فنگس نامی بیماری بھی تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے باعث شرح اموات میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈاکٹرز کی جانب سے بلیک فنگس کے مریضوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچانے کیلئے ان کی آنکھیں نکالی جا رہی ہیں۔

News Code 1906743

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =