عراق میں53 سرکاری عہدیداروں کی گرفتاری کے احکامات جاری

عراق میں53 سرکاری عہدیداروں کی گرفتاری اور طلبی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں53 سرکاری عہدیداروں کی گرفتاری اور طلبی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 8 عہدیداروں کےوارنٹ گرفتاری بدعنوانی کےالزامات پرجاری ہوئے ہیں۔

 انسداد بدعنوانی کمیشن کے مطابق 45 عہدیداروں کو تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے احکامات دیئے گئے ہیں، گرفتاری و طلبی کے احکامات 3 سابق وزراء، 2 گورنر اور 6 سابق گورنروں کے نام جاری ہوئے۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کے 3موجودہ، ایک سابق رکن کے خلاف تحقیقات کے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق  بدعنوان شخصیات نے 2003 سے 150 ارب ڈالر عراق سے بیرون ممالک منتقل کیے گئے۔

News Code 1906742

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =