بھارت میں سانپ کو زندہ کھانے والا  شخص گرفتار

بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں سانپ کو زندہ کھانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں سانپ کو زندہ کھانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق ایک ویڈیو میں تامل ناڈو کے ضلع مادھورائی سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ کسان کو سانپ کھاتے ہوئے دیکھا گیا۔ 

مذکورہ شخص نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ سانپ کھانے سے کورونا وائرس انسان کو نہیں لگتا۔ 

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ جنگلات حرکت میں آیا اور اس نے مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا۔  اس شخص کی شناخت وادی ویلو کے نام سے ہوئی ہے اور اس پر 7 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ہے۔ 

News Code 1906740

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =