اتر پردیش میں کورونا سے ہلاک مریض کی لاش دریا میں پھینکنے کی ویڈيو وائرل ہوگئی

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بلرام پورمیں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریض کی لاش راپتی دریا میں پھینکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بلرام پورمیں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریض کی لاش راپتی دریا میں پھینکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ویڈیو میں دو آدمی لاش لیے کھڑے ہیں جن میں سے ایک نے کورونا سے بچاؤ کا حفاظتی لباس بھی پہن رکھا ہے۔

اس دوران حفاظتی لباس میں ملبوس شخص لاش کو بیگ میں سے نکال رہا ہے جبکہ دوسرا اس کی مدد میں مصروف ہے۔

یہ ویڈیو گاڑی میں سوار دو مسافروں کی جانب سے بنائی گئی۔

بلرام پور کے چیف میڈیکل آفیسر نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لاش کورونا کے مریض کی تھی جبکہ مریض کے رشتہ دار اسے دریا میں پھینکنے کی کوشش کر رہے تھے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کرلیا گياہے۔

News Code 1906737

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =