مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں یمنی فورسز نے سعودی عرب کے علاقہ خمیس مشیط میں سعودی عرب کے ملک خالد ایئر پورٹ پر ڈرون طیارے سے حملہ کیا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یمنی فوج کی ڈرون یونٹ نے خمیس مشیط علاقہ میں واقع سعودی عرب کے ملک خالد ايئر پور ٹ کو اپنے ڈرون طیارے قاصف کے 2 کے ذریعہ نشانہ بنایا ۔ یمنی ڈرون نے خمیس مشیط میں اہم فوجی و عسکری ہدف کو تباہ کردیا۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یمنی فورسز نے جیزان میں حالیہ فوجی آپریشن میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کو بھاری مالی اور جانی نقصان پہنچایا ہے، جس کے بعد سعودی عرب پر خوف اور لرزہ طاری ہوگیا ہے۔

یمنی فورسز کے ترجمان کے مطابق یمن پرسعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں یمنی فورسز نے سعودی عرب کے علاقہ خمیس مشیط میں سعودی عرب کے ملک خالد ایئر پورٹ پر ڈرون طیارے سے حملہ کیا ہے۔
News Code 1906736
آپ کا تبصرہ