ویانا مذاکرات میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے اور اب مذاکرات کلیدی امور تک پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ  نے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے اور اب مذاکرات کلیدی امور تک پہنچ گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ویانا میں مذاکرات دقت کے ساتھ جاری ہیں ۔ اگر کلیدی موضوعات حل ہوگئے تو مذاکرات کا موجودہ دور آخری دور بھی ہوسکتا ہے۔  انھوں نے کہا کہ تاجیکستان کے وزیر داخلہ آج تہران کا دورہ کریں گے اور ایران کے اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بیرون ملک تیرہویں صدارتی انتخابات کے لئے آمادہ ہیں اور اس سلسلے میں تمام اقدامات انجام دے دیئے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا اس سال حج کے سلسلے میں سعودی عرب کے ساتھ  ابتدائی مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

News Code 1906731

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =