کشمیریوں کے خون پر بھارت سے تعلقات بہتر نہیں کرسکتے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ کشمیریوں کے خون پر بھارت سے تعلقات بہتر نہیں کرسکتے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ کشمیریوں کے خون پر بھارت سے تعلقات بہتر نہیں کرسکتے۔  پاکستانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت سے اگرتعلقات بہتر ہوجائیں تو کشمیر کا مسئلہ بات چیت سے حل کریں، کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمیں پتہ ہے انہوں نے کتنی قربانیاں دی ہیں،  اگر بھارت سے تعلقات بناتے ہیں تو یہ کشمیر کے لوگوں سے غداری ہوگی، کشمیریوں کے خون کی سودے بازی نہیں ہو سکتی، فلسطین کامسئلہ بھی کشمیر جیسا ہے، بھارت باہر سے لوگوں کو لاکر مقبوضہ کشمیر کی شناخت تبدیل کررہا ہے، اور یہی کام اسرائیلی کررہے ہیں، مسئلہ فلسطین کا حل ظلم نہیں ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ڈ ی ایم اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی، اپوزیشن کا مقصد صرف ذاتی ہے، یہ لوگ چاہتے ہیں کہ حکومت کو بلیک میل کرکے کرپشن کیسز ختم کیے جائیں، کیوں کہ انہوں نے کرپشن کرکے عوام کا پیسہ چوری کیا، جو لوگ سائیکلوں پر تھے آج وہ لینڈ کروزر پر آگئے ہیں، جن کی سائیکلوں کی دکان تھی آج وہ لندن کے مہنگے ترین علاقوں میں رہ رہے ہیں، اگر ان کا مقصد عوام ہوتا تو اب تک یہ حکومت گراچکے ہوتے۔ ملک درست سمت میں لگ چکا ہے، اپوزیشن سمجھ ہی نہیں رہی تھی کہ حکومت معاشی مشکلات سے نکلے گی، اب یہ بجٹ میں رکاوٹ بننے کی کوشش کریں گے لیکن یہ کامیاب نہیں ہوں گے، قوم اپوزیشن کی چوری بچانے میں ان کا ساتھ نہیں دے گی۔

News Code 1906729

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =