ایرانی سکیورٹی فورسز نے صوبہ مغربی آذربائیجان میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی سکیورٹی فورسز نے صوبہ مغربی آذربائيجان میں پیرانشہر کے سرحدی علاقہ میں سرحد عبور کرنے والے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سکیورٹی فورسز نے پیرانشہر کے سرحدی علاقہ میں سرحد عبور کرنے والے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ہتھیار برآمد کئے ہیں۔ ایرانی سپاہ کی بری فوج کے حمزہ سید الشہداء ہیڈ کوارٹر کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد وں کے ساتھ سکیورٹی فورسز کی شدید جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

News Code 1906728

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =