افغانستان میں شادی کی تقریب پر مارٹر حملے کے نتیجے می 10 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے کپیسا میں شادی کی تقریب پر مارٹر حملے کے نتیجے می 10 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے کپیسا میں شادی کی تقریب پر مارٹر حملے کے نتیجے می 10 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق صوبے کپیسا کے ضلع طاغب میں ایک گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی جب کہ اسی دوران طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں جس کے نتیجے میں ایک مارٹر شادی کی تقریب والے گھر پر آگرا جس سے 10 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

افغان سیکیورٹی فورسز کے مطابق طالبان نے جان بوجھ کر مارٹر حملہ میں گھر کو نشانہ بنایا، حملے کے بعد علاقے کو سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

News Code 1906727

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =