دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 35 لاکھ 48 ہزار 837 افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 6 لاکھ 37 ہزار 911 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 35 لاکھ 48 ہزار 837 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 6 لاکھ 37 ہزار 911 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 35 لاکھ 48 ہزار 837  تک پہنچ گئی ہے۔ دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پونے 5 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ساڑھے 10 ہزار سے زائد کورونا مریض موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 6 لاکھ 37 ہزار 911 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 35 لاکھ 48 ہزار 837 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 44 لاکھ 69 ہزار 476 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 92 ہزار 20 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 15 کروڑ 26 لاکھ 19 ہزار 598 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 9 ہزار 421 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 40 لاکھ 35 ہزار 318 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکہ میں 56 لاکھ 6 ہزار 936 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 6 ہزار 197 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 78 لاکھ 18 ہزار 961 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 3 لاکھ 25 ہزار 998 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 78 لاکھ 94 ہزار 800 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 4 لاکھ 61 ہزار 142 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 64 لاکھ 71 ہزار 600 ہو گئی۔ دنیا کا کوئی ملک کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

News Code 1906726

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =