یمنی فورسز کی سعودی عرب اور اس کے اتحادی فوجیوں پر کاری ضرب وارد

یمنی فوج اور قبائل نے سعودی عرب کے اندر سعودی جارح فوج کے کئی درجن ٹھکانوں پر قبضہ یا انھیں تباہ اور برباد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج اور قبائل نے سعودی عرب کے اندر سعودی جارح فوج کے کئی درجن ٹھکانوں پر قبضہ یا انھیں تباہ اور برباد کردیا ہے۔ یمنی فوج کا کہنا ہے جیزان کے علاقہ میں تازہ کارروائی کے دوران سعودی اتحاد کو بہت بڑا جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے اور یمنی فورس کو سعودی عرب کے جنوب مغربی محاذ کے جیزان میں اہم کامیابیاں ملی ہیں۔

یمنی فورس کے مطابق یمنی فوج اور قبائل نے جیزان میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کے خلاف زبردست آپریشن کیا جس کے دوران چالیس سے زائد ٹھکانوں کو آزاد کر لیا گیا ہے۔

اس سے قبل یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے سعودی عرب کے علاقہ مشیط خمیس میں ملک خالد ايئر پورٹ کو دو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنانے کی خبر دی تھی۔ یمنی فوج کا کہنا ہے کہ تمام محاذوں پر سعودی عرب کو شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔

News Code 1906713

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha