یمنی ڈرون کا سعودی عرب کے ملک خالد ايئر پورٹ پر حملہ

یمنی فورسز نے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں سعودی عرب کے ملک خالد ايئر پورٹ کو اپنے ڈرون طیارے کے ذریعہ نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان  نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نےسعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں سعودی عرب کے ملک خالد ايئر پورٹ کو اپنے ڈرون طیاروں کے ذریعہ نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فوج کی ڈرون یونٹ نے سعودی عرب کے جنوب میں خمیس المشیط میں سعودی عرب کے ملک خالد ايئر پورٹ کو 2 ڈرون طیاروں قاصف کے 2  کے ذریعہ نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یمنی ڈرون طیاروں نے اپنے ہدف کو تباہ کردیا ہے۔  یحیی سریع نے کہا کہ سعودی عرب کی یمن پر بربریت اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

News Code 1906709

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha