صوبہ سندھ کے علاقہ شکار پور میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن

پاکستان کے صوبہ سندھ کی پولیس کے مطابق شکار پور میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران اب تک ڈاکوؤں کے 260 سے زائد ٹھکانے تباہ کیے جاچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کی پولیس کے مطابق شکار پور میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران اب تک ڈاکوؤں کے 260 سے زائد ٹھکانے تباہ کیے جاچکے ہیں۔ شکار پور میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ آئی جی سندھ کی سربراہی میں سکھر رینج میں ڈاکوؤں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کیلئے اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں طے پایا کہ ڈاکوؤں کے خلاف اسمارٹ انٹیلی جنس بنیادوں پر فیصلہ کن آپریشن کیا جائے گا۔ ایڈیشنل آئی جی سکھر رینج ڈاکٹر کامران فضل اور آئی جی سندھ مشتاق مہر آپریشن کی نگرانی کریں گے۔

News Code 1906708

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =