پاکستان ، امریکہ کو اڈے فراہم کرکے افغانستان، چین اور ایران کا اعتماد کھو دےگا

پاکستان میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے افغانستان کے خلاف امریکہ کو فوجی اڈے فراہم کیے تو اس صورت میں پاکستان سے افغانستان ، ایران اور چین کا اعتماد ختم ہوجائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے افغانستان کے خلاف امریکہ کو فوجی اڈے فراہم کیے تو اس صورت میں پاکستان سے افغانستان ، ایران اور چین کا اعتماد ختم ہوجائےگا۔ فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان میں امریکہ شکست کھا چکا ہے مگر اب وہ پاکستان میں بیٹھنا چاہتا ہے، اگر بلوچستان میں اڈے دیئے گئے تو پھر ایران، افغانستان اور چین کا اعتماد کھو بیٹھیں گے، پاکستان کے موجودہ حکمرانوں کو خارجہ پالیسی کے اصولوں کے بارے میں علم تک نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جی ڈی پی گروتھ میں صرف جھوٹ بولا جائے گا کہ ہماری معیشت بہتر نہیں ہورہی ہے، کیا صرف بہار آنے سے سردی اور گرمی ختم ہو جائے گی۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ  پہلی بار پاکستان میں ایسا ہوا کہ مرض تو آئے مگر علاج کی کوئی صورت نہیں ہے، یہ ملک و قوم کی بدقسمتی ہے،  ان نااہلوں کو اب سہارا دینا جرم ہے،  اداروں، سیاسی جماعتوں اور عوام کو اس پر نظر ثانی کرنی چاہیے،  اداروں کو تباہ کیا جارہا ہے، ہر جگہ پر حملے ہورہے ہیں۔

News Code 1906705

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =