ایرانی صدر کی شام کے صدر بشار اسد کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے ایک پیغام میں شام کے صدر بشار اسد کو صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے اور شام کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے ایک پیغام میں شام کے صدر بشار اسد کو صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے اور شام کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں شامی عوام کی طرف سے صدارتی انتخابات میں بھر پور اور وسیع پیمانے پرشرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شامی عوام  کی صدارتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر شرکت شام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بڑا اہم قدم ہے۔ صدر روحانی نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں فروغ پر تاکید کرتے ہوئے اللہ تعالی کی بارگاہ میں شامی صدر اور شامی عوام کی سلامتی ، خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا کی۔

News Code 1906704

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha