شام کے صدارتی انتخابات میں بشار اسد 1۔ 95 فیصد ووٹ  لیکر شام کے صدر منتخب ہوگئے

شام کے صدر بشار اسد صدارتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیت گئے ہیں ۔ وہ شام کے چوتھی بار صدر منتخب ہوگئے ۔ شام کے صدارتی انتخابات میں بشار اسد نے 1۔ 95 فیصد ووٹ حاصل کئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد صدارتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیت گئے ہیں ۔ وہ شام کے چوتھی بار صدر منتخب ہوگئے ۔ شام کے صدارتی انتخابات میں بشار اسد نے 1۔ 95 فیصد ووٹ حاصل کئے۔

شام کی پارلیمنٹ کی اسپیکر حمودہ صباغ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بشار اسد نے 13 ملین 540 ہزار اور 860 ووٹ حاصل کئے ہیں۔حمودہ صباغ نے کہا کہ شام کے صدارتی ناتخابات میں چودہ ملین سے زائد افراد نے شرکت کی۔ شام کے صدارتی انتخابات کے دوسرے امیدوار محمد مرعی نے 3۔3 فیصد یعنی 470 ہزار 276 ووٹ حاصل کئے جبکہ تیسرے امیدوار عبداللہ سلوم عبداللہ 213 ہزآر اور 968 یعنی 5۔1 فیصد ووٹ حاصل کئے ۔ واضح رہے کہ شام میں بدھ کے روز صدارتی انتخابات منعقد ہوئے۔ صدارتی انتخابات میں تین امید واروں نے حصہ لیا جن میں محمود مرعی، عبداللہ سلوم عبداللہ اور بشار اسد شامل تھے۔

News Code 1906692

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha