پاکستان کے وزیر اعظم اور مصر کے صدر کی ٹیلیفون پر گفتگو

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی فلسطین سے متعلق مصر کے کردار کی تعریف کی اور فلسطینیوں پراسرائیل کے مظالم کی مذمت کی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مسجد اقصیٰ پرماہ مقدس میں ہونے والے واقعات افسوسناک ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے فلسطین تنازع کے جلد اور فوری حل پر زور دیا اور ہر سطح پر فلسطینی عوام کی حمایت کر نے کے عزم کا اظہار کیا۔ اعلامیے کے مطابق عمران خان نے کہا کہ یروشلم سمیت فلسطین کے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیلی افواج کا انخلا کیا جائےاور فلسطینیوں کو خود ارادیت ملنی چاہیے۔

News Code 1906691

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 7 =