بھارت کا سماجی سائٹوں فیس بک،انسٹاگرام،واٹس ایپ اور ٹوئٹر پرپابندی لگآنے کا امکان

بھارت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے قوانین کے تحت سوشل میڈیا کی سماجی سائٹس فیس بک،انسٹاگرام،واٹس ایپ اور ٹوئٹر پر آج سے پابندی لگائے جانے کا امکان ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے قوانین کے تحت سوشل میڈیا کی  سماجی سائٹس فیس بک،انسٹاگرام،واٹس ایپ اور ٹوئٹر پر آج سے پابندی لگائے جانے کا امکان ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے چند ماہ قبل انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے قوانین متعارف کروائے گئے تھے جس کے لیے تمام سوشل میڈیا ویب سائٹس کو اس پر عمل کرنا ضروری تھا۔بھارتی حکومت نےسوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کواپنی نئی ہدایات  سے متعلق آگاہ کیا تھا اور کہا تھا کہ کمپنیاں جلد نئے قواعد کی تعمیل کریں۔نئے قوانین کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارم کوبھارت میں اپنےرابطہ اورشکایات افسرمقررکرنے ہوں گے، اور بھارتی حکام کی شکایت پرکسی بھی مواد کو 36 گھنٹوں کے اندر ہٹانا ہوگا۔

ابھی تک کسی بھی سوشل میڈیا نیٹ ورک کی جانب سے ان قوانین پر عمل درآمد نہ کیا گیا ہے جس کے باعث ان کے بند ہونے کا امکان ہے۔

News Code 1906683

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =