رہبر معظم انقلاب اسلامی کل پارلیمانی نمائندوں سے آن لائن خطاب کریں گے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کل کیارہویں پارلیمنٹ کے آغاز کی پہلی سالگرہ کی مناسبت سے پارلیمانی نمائندوں سے آن لائن خطاب کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کل کیارہویں پارلیمنٹ کے آغاز کی پہلی سالگرہ کی مناسبت سے پارلیمانی نمائندوں سے آن لائن خطاب کریں گے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ آن لائن پروگرام میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر پارلیمنٹ کی ایک سالہ کارکردگی کے بارے میں رپورٹ پیش کریں گے۔ یہ پروگرام حسب معمول گذشتہ برسوں میں بھی خرداد مہینے کے پہلے ایام میں ایران کی پہلی پارلیمنٹ کے آغاز کیم ناسبت سے بھی منعقد ہوتا رہا ہے۔ اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے یہ پروگرام آن لائن منعقد کیا جارہا ہے۔

News Code 1906676

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 9 =