پاکستان کی قومی اسمبلی میں فضائی حدود امریکہ کو دینے کی بازگشت

پاکستان کی فضائی حدود امریکہ کو دینے کی بازگشت پاکستان کی قومی اسمبلی تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود امریکہ کو دینے کی بازگشت پاکستان کی قومی اسمبلی تک پہنچ گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اپوزیشن نے فضائی حدود امریکہ کو دینے کے بارے میں حکومت سے وضاحت کا مطالبہ کر دیا۔مسلم لیگ (ن)کے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ کو اپنی فضائی حدود اور زمین استعمال کرنے کی اجازت دی ہے کن شرائط پر یہ اجازت دی جارہی ہے۔ایسا ہی فیصلہ اس سے پہلے ایک جرنیل نے کیا تھا وہ تو ڈکٹیٹر شپ تھی کسی سے نہ تو پوچھا جاتا تھا اور نہ بتایا جاتا تھا کیا موجودہ حکومت بھی یہی کر رہی ہے ؟ اگر نہیں تو بتائیں کی کن شرائط پر امریکہ کو اپنی زمین اور آسمان استعمال کرنے کی اجازت دی جارہی ہے جبکہ وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے امن کے لیے کردار ادا کررہا ہے‘ معاملے پر وزیر خارجہ ایوان میں پالیسی بیان دینگے ۔

News Code 1906666

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =