امریکی ریاست اُوہائیو میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

امریکی ریاست اُوہائیو میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست اُوہائیو میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست اُوہائیو کے شہر کولمبس کے قریبی علاقے ویسٹ جیفرون میں نا معلوم مسلح شخص نے رہائشی عمارت میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشی کا عمل شروع کردیا ہے جب کہ اس دوران پولیس کو عمارت کے باہر سے 3 اور اندر سے 2 لاشیں ملی ہیں، پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے تاہم ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جب کہ حملہ آور کی تلاش بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتے ہفتے سے لیکر اب تک امریکی ریاستوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ہلاک افراد کی تعداد 12 تک پہنچ گئی ہے جب کہ ان واقعات میں 69 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

News Code 1906664

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 13 =