ملائیشیا میں زیر زمین دو میٹرو ٹرینیں ٹکرانے سے 200 افراد زخمی

ملائیشیا میں زیر زمین دو میٹرو ٹرینیں آپس میں ٹکرانے سے 200 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائیشیا میں زیر زمین دو میٹرو ٹرینیں آپس میں ٹکرانے سے 200 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ حکام  کے مطابق دارالحکومت کوالالمپور میں پیٹروناس ٹوئن ٹاور کے نزدیک گزشتہ شام میٹروٹرینوں کے درمیان تصادم ہوا۔ پولیس کے مطابق ایک ہی ٹریک پر موجود دونوں ٹرینوں کے مخالف سمت سے آنے پرتصادم ہوا۔حادثے کے وقت ایک ٹرین خالی جبکہ دوسری ٹرین میں 213 مسافر سوار تھے۔

News Code 1906660

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =