اسرائیلی وزير اعظم نے خفیہ ایجنسی موساد کا نیا سربراہ مقرر کردیا

اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے ڈیوڈ برنیا کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا نیا سربراہ مقرر کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے ڈیوڈ برنیا کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا نیا سربراہ مقرر کردیا۔

اطلاعات کے مطابق ڈیوڈ برنیا کا انتخاب موساد کے موجودہ سربراہ اور اٹارنی جنرل کی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ ڈیوڈ برنیا اس وقت موساد میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

واضح  رہے کہ موساد کے موجودہ سربراہ یوسی کوہن آئندہ ہفتے ریٹائر ہوجائیں گے جس کے بعد یکم جون کو 56 سالہ ڈیوڈ برنیا یہ عہدہ سنبھالیں گے۔

News Code 1906656

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =