امریکہ، مشترکہ ایٹمی معاہدے کو نقض کرنے والی تمام پابندیوں کو ختم کرنے کا پابند ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایران کے خلاف امریکہ کی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسیکو ناکام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے لئے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو نقض کرنے والی تمام پابندیوں کو ختم کرنا ضروری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایران کے خلاف امریکہ کی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے لئے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو نقض کرنے والی تمام پابندیوں کو ختم کرنا ضروری ہے۔صدر حسن روحانی نے خرم شہر کی آزادی کی سالگرہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر چہ خرم شہر پر دشمن کا قبضہ ایران کے لئے بہت ہی سخت اور تلخ تھا، لیکن خرم شہر کی آزادی اور فتح کا دن بھی شیریں اورخوبصورت دن تھا۔ صدر روحانی نے کہا دفاع مقدس کے دوران بہت سے تلخ اور شیریں واقعات رونما ہوئے جن میں خرم شہر کا واقعہ بھی شامل ہے۔

صدر روحانی نے ایران پر امریکی دباؤ کی شکست کے سلسلے میں امریکی حکام کے اعتراف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام پر امریکہ کے زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی شکست اور ناکامی سے دوچار ہوگئی ہے اور امریکی حکام نے خود اس شکست کا اعتراف کیا ہے۔ امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کو نقض کرنے والی تمام پابندیوں کو ختم کرنے کا پابند ہے اگر اس نے ایسا نہ کیا تو وہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس آنے کا حق کھو دےگا۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی عوام کی استقامت و پائداری اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی مدبرانہ اور حکیمانہ ہدایات کی روشنی میں ایران ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے۔

News Code 1906655

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha