بھارت میں پولیس کا ماسک نہ پہننے پر خاتون پر تشدد

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس خاتون کی ذرا سی غفلت اور ماسک نہ پہننے پر آپے سے باہر ہوگئے اور خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

مہر خبررساں ایجنسی نےبھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس خاتون کی ذرا سی غفلت اور ماسک نہ پہننے  پر آپے سے باہر ہوگئے اور خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

اطلاعات کے مطابق خاتون گھر کا ضروری سامان خریدنے باہر نکلی تھی۔اس دوران فیس ماسک نہ پہننے والی عورت کو خاتون پولیس اہلکار سمیت دیگرپولیس اہلکاروں نے سڑک پر دن دیہاڑے لاتیں،گھونسے مارے اور اسے بالوں سے گھسیٹا۔اس دوران خاتون کی بیٹی اپنی ماں کو پولیس اہلکاروں کے تشدد سے بچانے کی کوشش کرتی رہی تاہم پولیس اہلکار اس سے بھی بدتمیزی کرتے رہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیس ماسک نہ پہننےکی غلطی پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکاروں نے خود بھی فیس ماسک نہیں پہنا ہوا تھا۔

News Code 1906654

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha