اٹلی میں کیبل کار گرنے سے 12 افراد ہلاک

اٹلی میں سیاحوں کو سیر پر لے جانے والی کیبل کار گھنے جنگل میں گرنے سے 12 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی میں سیاحوں کو سیر پر لے جانے والی کیبل کار گھنے جنگل میں گرنے سے 12 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا جب اسٹریسا موٹیرون کیبل کار تار ٹوٹنے کی وجہ سے حادثے کی شکار ہوئی۔ اس کیبل کار کو 20 منٹ میں ایک سرے سے دوسرے کنارے تک پہنچنا تھا۔ اس کے درمیان دریائے میگیور بھی آتا ہے لیکن اس سے قبل ہی وہ حادثے کی شکار ہوگئی۔

حادثے کے بعد قریبی درخت بھی ٹوٹ گیا اور قریب سڑک نہ ہونے کی وجہ سے پہنچنے میں بہت دیر لگی جس کے بعد ہیلی کاپٹر سے ریسکیو ذرائع کو حادثے کے مقام پر پہنچایا گیا۔

News Code 1906643

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =