بھارت میں ایک دن میں کورونا وائرس سے 3741 افراد ہلاک

بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناو ائرس سے 3741 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناو ائرس سے 3741 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جبکہ کورونا وائرس سے مزید 2 لاکھ 40 ہزار افراد متاثر ہوگئے۔ بھارت میں کوروناو ائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دنیا بھر میں ہر روز کورونا وائرس سے ہونے والی 3 میں سے ایک موت بھارت میں ہو رہی ہے جبکہ برطانوی طبی حکام نے کورونا ویکسین کی دو خوراکوں کو بھارتی قسم کے خلاف موثر قرار دے دیا ہے۔ برطانوی تحقیق کے مطابق فائزر ویکسین بھارتی قسم کے مقابلے میں 88 اور برطانوی قسم کے مقابلے میں 93 فیصد موثر ثابت ہوئی ہے۔

News Code 1906642

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =