ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندے جمعرات کو رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی انتظامی کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندے جمعرات کو رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی انتظامی کمیٹی کے ترجمان محمد حسین فرہنگی نے کہا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندے جمعرات کو رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات کریں گے۔

پارلیمنٹ کی انتظامی کمیٹی کے ترجمان نے انتظامی کمیٹی کے انتخاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بروز بدھ انتظامی کمیٹی کا انتخاب عمل میں آئے گا اور جمعرات کے دن گیارہویں پارلیمنٹ کے آغاز کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی پارلیمنٹ کے نمائندوں سے آن لائن خطاب کریں گے۔

News Code 1906641

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 9 =