چین میں میراتھن ریس میں شریک 21 افراد ہلاک

چین میں خراب موسم کے باعث میراتھن ریس میں شریک 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں خراب موسم کے باعث ریس میں شریک 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق چین کے صوبے گنسو میں پہاڑی علاقے میں میراتھن میں حصہ لینے والے 21 افراد خراب موسم کے باعث ہلاک ہوگغے، میراتھن میں 172 افراد شریک تھے کہ اچانک موسم انتہائی خراب ہوگیا اور علاقے میں تیزہواؤں کے بعد شدید طوفانی بارش اور اولے گرنا شروع ہوگئے، میراتھن منتظمین نے مدد کی کال کے بعد ریسکیو ٹیم علاقے میں بھیجی جو 18 افراد کو بحفاظت واپس لے آئی۔

چینی میڈیا کے مطابق کچھ ہی دیر بعد موسم مزید خراب ہونے پر انتظامیہ نے ریس ختم کردی اور مزید امدادی اہلکاروں کو علاقے میں بھیجا گیا جس کے نتیجے میں 151 افراد بحفاظت واپس آگئے تاہم 5 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، علاقے میں اب بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں  جب کہ درجہ حرارت مزید نیچے گر گیا ہے جس کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

News Code 1906640

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 9 =