بھارت میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کو نئی بیماری کا سامنا

بھارت میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کو ایک نئی بیماری کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کورونا کے ہزاروں مریض اپنی آنکھوں سے محروم ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  بھارت میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کو ایک نئی بیماری کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کورونا کے ہزاروں مریض اپنی آنکھوں سے محروم ہوچکے ہیں۔ بھارتی عوام کو کووڈ -19 سے نبرد آزما ہونے کے بعد پھیلنے والی " کالی پھپھوندی" یا بلیک فنگس "  جیسی ہلاکت خیز بیماری کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں مریضوں کی جان بچانے کے لیے آپریشن کر کے ان کی آنکھیں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔

 اس بارے میں ریاست راجستھان کے سرکاری اسپتال میں موجود ڈاکٹر اکشے نائر نے ٹائمز کو بتایا کہ کالی پھپھوندی کے مریض کی زندگی بچانے کے لیے ہمارے پاس صرف ایک ہی حل ہوتا ہے کہ بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مریض کی ایک یا دونوں آنکھیں نکال دی جائیں کیوں کہ اگر اس سے متاثر پورے حصے بشمول جلد، اعصاب، آنکھ کے پپوٹے کو کاٹ کر نہیں نکالا جائے تو پھر یہ وائرس دماغ تک پہنچ جاتا ہے اور اس کے بعد ہمارے پاس مریض کی جان بچانے کا کوئی راستہ نہیں بچتا۔

News Code 1906639

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =