پاکستانی وزیر خارجہ کا فلسطینیوں کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، مظلوم فلسطینیوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کے چینی صدر ایمبیسڈر ژانگ جن سے غیر رسمی ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان، مظلوم فلسطینیوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے ۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر نیویارک میں اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کے چینی صدر ایمبیسڈر ژانگ جن سے غیر رسمی ملاقات کی ۔ملاقات میں فلسطین امن سفارتی مشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ قریشی نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے مسئلے پر ہماری اور چین کی سوچ میں مماثلت ہے،چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے بھی فلسطین کےمعاملےپرہمارے موقف سے اتفاق کیا،او آئی سی وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے خلاف کھل کر آواز اٹھائی اور عالمی برادری کی توجہ اس المناک صورت حال کی جانب مبذول کروائی۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ " جنگ بندی " کا اعلان، ہماری سفارتی کاوشوں کی کامیابی کی جانب پہلا قدم ہے ،پاکستان، مظلوم فلسطینیوں کی حق خود ارادیت کی اس جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے ۔

News Code 1906633

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =