مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز نے الجوف میں سعودی عرب کے ایک جاسوس ڈرون کو سرنگوں کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کا جاسوس ڈرون الجوف کے آسمان پر گشت کررہا تھا ، جسے یمنی فورسز نے تباہ کردیا ہے۔ یمنی فوج کے ترجما ن نے کہا کہ سعودی عرب کے ڈرون کو ایسے میزائل سے نشانہ بنایا گیا جس کی ابھی تک رونمائی نہیں کی گئي ہے۔ یمنی فوج اس سے قبل بھی متعدد سعودی جاسوس طیاروں کو سرنگوں کرچکی ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز نے الجوف میں سعودی عرب کے ایک جاسوس ڈرون طیارے کو سرنگوں کردیا ہے۔
News Code 1906631
آپ کا تبصرہ