امریکہ میں مسلح شخص کی فائرنگ میں 2 بھائی ہلاک

امریکی ریاست مینیاپولس میں مسلح شخص کی فائرنگ میں 2 بھائی ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست مینیاپولس میں مسلح شخص کی فائرنگ میں 2 بھائی ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست مینیا پولس میں ایک شخص نے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد آپس میں رشتے دار تھے جب کہ زخمیوں میں 5 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے گرفتار حملہ آور کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔ یہ وہی علاقہ ہے جہاں سفید فام پولیس اہلکار نے ایک سیاہ فام شہری کو ہلاک کردیا تھا۔

News Code 1906625

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =