افغانستان کے صوبے بغلان میں 20 طالبان دہشت گرد ہلاک

افغانستان کے صوبے بغلان میں خونی جھڑپ کے دوران 8 فوجی ہلاک اور 20 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے بغلان میں خونی جھڑپ کے دوران  8 فوجی ہلاک اور 20 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے بغلان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 8 اہلکار اور 20 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

افغان وزارت دفاع نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ افغان فوج نے علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ جھڑپ میں طالبان کے خود ساختہ ضلعی گورنر امراللہ بھی مارے گئے جب کہ 10 سے زائد  دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔

ترجمان وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ اس علاقے سے طالبان کا قبضہ واگزار کرانے کے دوران 8 فوجی اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔

ادھر افغانستان سے امریکہ اور نیٹو افواج کے انخلا کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کی تکمیل 11 ستمبر تک ہوجائے گی ۔

News Code 1906624

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =