نائجیریا کی فوج کے سربراہ طیارہ حادثے میں ہلاک

نائجیریا میں ملٹری طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں نائجیریا کی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم اتاہریو سمیت جہاز میں سوار تمام 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائجیریا میں ملٹری طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں نائجیریا کی فوج کے سربراہ  لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم اتاہریو سمیت جہاز میں سوار تمام 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کے کڈونا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر بردار طیارہ لینڈنگ کے دوران توازن برقرار نہ رکھ سکا اور رن وے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس سے طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ طیارے میں ملک کے آرمی چیف سمیت اعلیٰ فوجی اہلکار موجود تھے جو حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ حادثہ مبینہ طور پر موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا۔

نائجیریا کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجہ کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے تاہم طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے دیگر فوجی افسران کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔

News Code 1906623

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 16 =