مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرجو بائیڈن نے کہا کہ اسرائیل کی ظالمانہ اور مجرمانہ پالیسیوں سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے قائم رہنےکا حق تسلیم کیے بغیر خطے میں امن نہیں آسکتا۔ وہ دو ریاستی حل کے حامی ہیں۔ اس نے فلسطین کی تعمیر نو کے لیے بڑا پیکیج دینےکا وعدہ ہے۔ جو بائیڈن نے مزید کہا کہ امریکی امداد حماس کے ہاتھ جانے نہیں دیں گے۔ عرب ذرائع کے مطابق امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیل کے بھیانک جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔

امریکی صدرجو بائیڈن نے کہا کہ اسرائیل کی ظالمانہ اور مجرمانہ پالیسیوں سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
News Code 1906622
آپ کا تبصرہ