غزہ میں میڈیا ہاؤس کے مالک کا اسرائیل کے خلاف مقدمہ

غزہ میں اسرائیلی حملے میں تباہ ہونے والے میڈیا ہاؤس کے مالک نے عالمی عدالتِ انصاف میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملے میں تباہ ہونے والے میڈیا ہاؤس کے مالک نے عالمی عدالتِ انصاف میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیلی حملے میں تباہ ہونے والے میڈیا ہاؤسکے مالک کا کہنا ہے کہ میڈیا بلڈنگ پر حملہ جنگی جرم ہے، جس کے بارے میں اسرائیل جواز نہیں دے سکا۔

ادھرحکومتِ فلسطین نے بھی عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

فلسطینی حکومت اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ دائر کرے گی، اس سلسلے میں جنگی جرائم کی عالمی عدالت آئی سی سی سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

News Code 1906621

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =