ایران ہماری کامیابی میں شریک ہے/ ایران بیت المقدس میں ہمارے ساتھ ہوگا

فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل نے ایرانی سپاہ کے سربراہ سے ٹیلیفون پر گفتگو میں فلسطینیوں کی موجودہ کامیابی میں شہید میجر جنرل سلیمانی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران فلسطینیوں کی کامیابی میں برابر کا شریک ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے ایرانی سپاہ کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی سے ٹیلیفون پر گفتگو میں فلسطینیوں کی موجودہ کامیابی میں شہید میجر جنرل سلیمانی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران فلسطینیوں کی کامیابی میں برابر کا شریک ہے ۔ انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو اب اسرائيل کے چنگل سے اپنے اباء و اجداد کی سرزمین آزاد کرانے کا یقین ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ جنگوں میں بارہ روزہ جنگ منفرد قسم کی جنگ تھی اس جنگ میں فلسطینیوں کے اتحاد و یکجہتی کا شاندار مظآہرہ کیا۔ زیاد النخالہ نے فلسطینیوں کو دفاعی لحاظ سے مضبوط اور مستحکم بنانے میں شہید راہ قدس شہید سلیمانی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ایرانی بھائی تمام میدانوں میں ہمارے ساتھ رہے ہیں اور آپ اس کامیابی میں بھی شریک ہیں اور آپ بیت المقدس کی آزادی میں ہمارے ساتھ ہوں گے۔

News Code 1906616

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =