پاکستان کا کشمیر کے معاملے پر کوئی سودا بازی نہ کرنے کا عزم

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر پر پاکستان کا موقف واضح اور دو ٹوک ہے کہ کوئی باعزت طریقے سے بات کرنا چاہیے تو کریں گے لیکن کوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر پر پاکستان کا موقف واضح اور دو ٹوک ہے کہ کوئی باعزت طریقے سے بات کرنا چاہیے تو کریں گے لیکن کوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔ اطلاعات کے مطابق نیویارک میں پاکستان کے مستقل مشن میں پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا امریکہ آنے کا مقصد اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں مظلوم فلسطینیوں پر جاری مظالم کی روک تھام کے لئے آواز اٹھانا تھا، اللہ کے فضل و کرم سے ہم سیز فائر کی اعلان کی صورت میں اپنے پہلے مقصد میں کامیاب ہوئے، فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، اس اجلاس میں ہم نے او آئی سی کے پلیٹ فارم سے متفقہ لائحہ عمل طے کیا اور اسی لائحہ عمل کے تحت ہم نے مشترکہ طور پر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطینیوں کے حق میں بھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے مسئلے میں گہری مماثلت ہے، کشمیریوں کو بھی فلسطینیوں کی طرح کے مسائل کا سامنا ہے، اگر دو بھائیوں میں اختلاف ہو تو آپ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، ہم سب کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ میں آج یہ بھی واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کشمیر پر ہمارا موقف واضح اور دو ٹوک ہے کہ کوئی باعزت طریقے سے بات کرنا چاہیے تو کریں گے لیکن کوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔

News Code 1906614

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =