مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کی دوبارہ اشتعال انگیزی/ مسجد الاقصی میں 15 فلسطینی زخمی

فلسطین میں جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے پھر اشتعال انگیزی اور شرارت شروع کردی، مسجد اقصیٰ میں شیلنگ سے 15فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین میں جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے پھر اشتعال انگیزی اور شرارت  شروع کردی، مسجد اقصیٰ میں شیلنگ سے 15فلسطینی زخمی ہوگئے۔ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں سے جھڑپیں شروع کردی ہیں، جشن منانے کے لیے نکالی گئی فلسطینی ریلیوں کو روکنے کی کوشش بھی کی گئی۔

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی اہلکاروں نے بزرگوں اور خواتین نمازیوں کو زد و کوب  کیا اور صحافیوں پر تشدد کیا۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے کے  مختلف علاقوں اور شہروں میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔

جنگ بندی کا جشن منانے کےلئے فلسطینیوں کی ریلیوں پر اسرائیلی فورسز نے شیلنگ اور فائرنگ کی۔

عرب ذرائع کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جنوبی نابلس اور الخلیل میں نکالی گئی ریلیوں کو روکنے کی کوشش کی گئی۔

جنگ بندی کی منظوری کے باوجود اسرائیلی فوج نے جمعہ کو مسجد الاقصیٰ سے ملحقہ صحن میں دوبارہ کارروائی کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی اہلکاروں  نے  فلسطینیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں فائر کیں۔ اسرائیلی فورسز کی کارروائی کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی اہلکاروں نے صحافیوں پر بھی تشدد کیا ہے۔

مسجد الاقصیٰ میں ہزاروں فلسطینی نمازی جمعہ کے بعد جنگ بندی پر خوشی منا رہے تھے۔

News Code 1906608

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =